بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی ضلع سیالکوٹ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیر 19 جون 2017 18:46

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی ضلع سیالکوٹ کے عہدیداروں کے ناموں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل پنجاب کی ضلع سیالکوٹ کے لیئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چیمہ کو ضلعی صدر اور خواجہ اویس مشتاق ایڈوکیٹ کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے مذکورہ بالا عہدیداران کی مقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔