انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ

گورنر خیبرپختونخوا کو گورنرہاؤس نتھیاگلی میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی

پیر 19 جون 2017 18:46

انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ کیا۔ اس موقع پرہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنرنے ہسپتال کے مختلف شعبوںکا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی ۔انہوں نے اس موقع پر مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت بھی کیا۔

(جاری ہے)

بعدآزاں گورنرنے پروٹوکول کے بغیر نتھیاگلی بازار کابھی دورہ کیااور عام لوگوں میں گھل مل گئے۔انہوں نے بازار کے کمیٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ کمیٹی ممبران نے انہیں درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرنے کمیٹی ممبر ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں گورنرہاؤس پشاورآنے کی دعوت دی۔دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کو گورنرہاؤس نتھیاگلی میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنرنے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :