سکیورٹی اداروں نے87 دہشتگردوں پرمشتمل نئی فہرست مرتب کرلی

فہرست میں 18دہشتگردوں کاتعلق افغانستان سے ہے،جبکہ65 دہشتگرد گرفتار،17فراراور 5مارے جاچکے ہیں۔ میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 18:06

سکیورٹی اداروں نے87 دہشتگردوں پرمشتمل نئی فہرست مرتب کرلی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) : قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں کی نئی فہرست مرتب کرلی ہے، نئی فہرست میں 87 دہشتگرد شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں کی نئی فہرست کے تحت 18دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔29 دہشتگردوں کاتعلق پشاور اور 12کاخیبرایجنسی سے ہے۔

(جاری ہے)

56 دہشتگردوں کاتعلق بین الاقوامی کالعدم دہشتگردتنظیم سے ہے۔ فہرست میں شامل 65دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا،جبکہ17دہشتگردفرارہیں اور 5مارے جاچکے ہیں۔نئی فہرست میں شامل دہشتگرد2008ء سے 2017تک دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہے۔ سکیورٹی اداروں نے فراردہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :