جےآئی ٹی ممبران بھی کرکٹ کےدلدادہ،کام کیساتھ پاک بھارت میچ بھی دیکھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 17:41

جےآئی ٹی ممبران بھی کرکٹ کےدلدادہ،کام کیساتھ پاک بھارت میچ بھی دیکھا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) : پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے ممبران بھی کرکٹ کے دلدادہ نکلے،جوڈیشل اکیڈمی میں پاک بھارت فائنل میچ دیکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کے ارکان اپنے کام کے ساتھ پاک بھارت فائنل ٹاکرا بھی دیکھتےرہے۔

(جاری ہے)

آج سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد جے آئی ٹی ممبران نے میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کل کے میچ پرخوش نہ ہونا اور تعریف نہ کرنا ناانصافی ہے۔ صحافیوں نے رکن جےآئی ٹی سے سوال کیا کہ کیاآپ نے پاک بھارت فائنل دیکھا؟ جے آئی ٹی نے جواب دیا کہ کام کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتے رہے۔ میچ جیتنے کاجسن منایا لیکن تصویر نہیں بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :