عید منانے والے پردیسیوں نے ہفتہ تعطیلات منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

پیر 19 جون 2017 18:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عیدالفطر کی تین روزہ تعطیلات کے اعلان کے بعد ہفتہ وار اور اضافی چھٹیاں ساتھ ملا کر عید منانے والے پردیسیوں نے ہفتہ تعطیلات منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے 26 تا 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے بعد تعطیلات کی تعداد 5 ہو گئی ہے لیکن ہفتہ، اتوار، پیر، منگل، بدھ کے علاوہ عید کے بعد آنے والے جمعرات اور جمعہ کی دو اضافی چھٹیاں بھی ملازم پیشہ افراد نے حاصل کر لی ہیں تاکہ اس سے پیوستہ دو ہفتہ وار تعطیلات کو بھی شامل کیا جا سکے۔

اکثر نے اضافی چھٹیاں عید کے بعد کی حاصل کی ہیں اور کچھ نے عید سے پہلے چھٹیاں لے لی ہیں۔ پردیسیوں کی روانگی جمعة الوداع سے شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :