نجی کلینک پر غلط انجیکشن لگنے سے 22سالہ شادی شدہ لڑکی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

پیر 19 جون 2017 18:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) نواحی چک 9-92ایل کے ایک نجی کلینک پر غلط انجیکشن لگنے سے ایک 22سالہ شادی شدہ لڑکی حاجراں جاں بحق ورثاء کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے منظور کی بیوی حاجراں کو بخار ہونے کے سبب ایک نجی کلینک پر لیجایاگیا جہاں ایک عطائی نے انجیکشن لگایا جس سے حاجراں کی حالت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔جس پر عورت کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دارعطائی کے خلاف کاروائی کی جائے