ساہیوال ملتان روڈ ہڑپہ بائی پاس پر موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں ٹکر 3جاں بحق 4شدید زخمی ،مرنے والوں میں 2خواتین اور رکشہ ڈرائیور شامل ہیں

پیر 19 جون 2017 18:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ بائی پاس سی این جی پمپ کے بلمقابل یو ٹرن پر ایک موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور اور 2عورتوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں رکشہ ڈرائیور محمد اکمل ، حاجراں بی بی اور شہناز بی بی شامل ہیں ۔ ان تینوں افراد کا تعلق چک 9-186ایل سے ہے زخمیوں میں تین بچوں اور ایک عورت کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 9-186ایل سے ایک رکشہ نمبر 7641ایس ایل ایم ہڑپہ اسٹیشن جا رہا تاتھا کہ ہڑپہ بائی پاس پر رانگ سائیڈ سے جاتے ہوئے ملتان سے آنے والی ایک کار نمبر 5141ایم ایل این موٹر سائیکل رکشہ پر چڑ ھ گئی جس کے نتیجہ میں محمد اکمل اور حاجراں بی بی موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ شہناز بی بی کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ راستہ میں دم توڑ گئی جبکہ زخمیوں میں ایک عورت صابراں اور تین بچوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، کار ڈرائیور حادثہ کے بعد کار چھوڑ کر فرار ہوگیا