او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے بیگناہ شہریوں کے خلاف مسلسل اور خوفناک تشدد کی پرزور مذمت

پیر 19 جون 2017 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے بیگناہ شہریوں کے خلاف مسلسل اور خوفناک تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثمانی نے حالیہ واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جن کے نتیجہ میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے محروم رکھا گیا ہے اور وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عدم عملدرآمد سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی اپنے حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد کی حمایت کرنے کے حوالہ سے او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :