پاک فوج کا آئندہ ماہ پاکستان میں دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت کرنے والے معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کے استقبال کااعلان

ْدورے میں بین الاقوامی فٹبالرز کی ٹیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کرے گی

پیر 19 جون 2017 18:26

پاک فوج کا آئندہ ماہ پاکستان میں دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت کرنے والے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاک فوج نے آئندہ ماہ پاکستان میں دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت کرنے والے معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کے استقبال کااعلان کیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی سی پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ معروف فٹبالر رونالڈینیو کو دیگر 7 بین الاقوامی فٹبالرز کے ہمراہ پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دورے میں بین الاقوامی فٹبالرز کی ٹیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریگی ،ْبرازیلین کھلاڑی رونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ آئندہ ماہ 8 سے 10 جولائی تک 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جہاں وہ پاک فوج اور لیڑر لیگ کے اشتراک سے فٹبال کے فروغ کیلئے منعقدہ میچوں میں شرکت کریں گے جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ان مقابلوں کے دوران پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ معروف بین الاقوامی فٹبالرز کا دورہ پاکستان اس بات کا عکاس ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔