سکندر حیات خان کی زیرِ صدارت محکمہ سماجی بہبود کا اہم اجلاس
رضاکارانہ کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیموں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی سے متعلق تفصیلی غور وغوض ، 26تنظیموں کیلئے امدادی رقوم کی منظوری ، باقی کودرخواستوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر مو،ْخر کر دیا گیا ،جن تنظیموں کی آڈٹ رپورٹ نا مکمل ہو انہیں آئندہ گرانٹ کی فراہمی کیلئے ایجنڈ ا میں شامل نہ کریں، تمام تنظیموں کوسالانہ بینک سٹیٹمنٹس ، مسلسل مانیٹرنگ اور کارکردگی کی بنیا د پر گرانٹ فراہم کی جائے ،صوبائی وزیر کی متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت
پیر 19 جون 2017 18:18
(جاری ہے)
انہوں نے تمام تنظیموں کی سالانہ بینک سٹیٹمنٹس ، مسلسل مانیٹرنگ اور کارکردگی کی بنیا د پر گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
سینئر صوبائی وزیر نے محکمہ سماجی بہبود کے ضلعی افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ان تنظیموں کی کارکردگی پر نظر رکھیں جنہیں حکومت قومی خزانے سے امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ سکندر شیرپائو نے محکمہ کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ گرانٹ ان ایڈ کیلئے وضع کر دہ پروفارمہ کو مزید بہتر بنائیں اور تمام کارکردگی کو شفاف بنانے کیلئے ایسی پالیسی وضع کریں جس کے تحت ہر عمل مختلف طریقوں سے تصدیق کے مراحل سے گزرے۔ اجلاس میں صوبہ بھر سے گرانٹ ان ایڈ کیلئے محکمہ کو دی گئی درخواستوں میں سے 26تنظیموں کیلئے امدادی رقوم کی منظوری دی گئی جبکہ بعض تنظیموں کی درخواستوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر انہیں مو،ْخر کر دیا گیا، اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ان درخواستوں کو جلد از جلد مکمل کر کے دوبارہ زیرِ غورلائیں تاکہ تمام دستیاب فنڈز کو جلد از جلد عوامی مفادات کیلئے مختلف تنظیموں کے مروجہ قوانین کے تحت فراہم کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.