شدیدطوفانی ہوائوں سے رکھنی اورلورالائی کے درمیان 220KVٹرانسمیشن لائن کاٹاورگرگیا

پیر 19 جون 2017 18:18

شدیدطوفانی ہوائوں سے رکھنی اورلورالائی کے درمیان 220KVٹرانسمیشن لائن ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)ترجمان کے مطابق شدیدطوفانی ہوائوں کی وجہ سے رکھنی اورلورالائی کے درمیان 220KVٹرانسمیشن لائن کاایک ٹاورگرگیاہے جس کے نتیجہ میں اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کیسکونے متبادل انتظام کے تحت مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے منسلک علاقوں لورالائی، قلعہ سیف اللہ،ژوب، زیارت اورمسلم باغ کو بجلی کی فراہمی جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

220KVٹرانسمیشن لائن کی بندش کی وجہ سے اُن علاقوں میں اب اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔تاہم سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد متاثرہ ٹاورپر کام شروع کردیاجائے گا۔ البتہ اضافی لوڈشیڈنگ پرمتعلقہ صارفین کوہونے والی زحمت پر کیسکو معذرت خواہ ہے۔