قرآن انسانیت کی فلاح و بہبود کا سب سے جامع نظام پیش کرتا ہے‘ڈاکٹر محمد اشرف

قرآنی تعلیمات تمام شعبہ ہائے زندگی اور ہر صدی اور سال کیلئے یکسا ںمفید ہیں‘تقریب سے خطاب

پیر 19 جون 2017 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی امیراور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ’’ عظمت قرآن کانفرنس‘‘میں’’ قرآن محافظِ انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن انسانیت کی فلاح و بہبود کا سب سے جامع نظام پیش کرتا ہے۔قرآن ایک کتاب بھی ہے اور درس انقلاب بھی ہے قرآن سلیقہ بندگی اور آداب زندگی بتاتا ہے۔

قرآنی تعلیمات تمام شعبہ ھائے زندگی اور ہر صدی اور سال کیلئے یکسا ںمفید ہیں۔

(جاری ہے)

قرآن مقام انسان کا رازدان اور عظمت انسان کا پاسبان ہے۔اگر قرآنی ہیومن رائٹس کو سامنے رکھا جائے تو ایک انسان بیک وقت خالق اور مخلوق دونوں کو راضی کرسکتا ہے۔ انسان کے بتائے ہوئے نظام انسان کو ناکامی کی طرف د ھکیلتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا نظام انسان کو عروج بخشتا ہے۔امن عالم کا مشن قرآن کی رسی تھامنے سے ہی پورا ہوسکتا ہے۔ در در پر ٹھوکریں کھانے والے انسانوں کو بلاخر دامن قرآن ہی میں پنا ہ ملے گی ۔کانفرنس سے مولانا محمد فیاض قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید محمد جیلان شاہ،محمد عبدالمصطفیٰ،الحاج محمد شاھد جلالی، مولانا محمد ھاشم جانثار بھی موجود تھے۔