لاہور ائیرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کولینڈنگ اور ٹیک آف کرنے میں شدید مشکلات

عمان ایئرکی مسقط سے آنے والی پرواز گھنے بادلوں میں پھنس گئی ،پائلٹ طیار ے کو لاہور کی فضائی حدود سے سیالکوٹ لے گیا

پیر 19 جون 2017 18:43

لاہور ائیرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کولینڈنگ اور ٹیک آف کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) لاہور ائیرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کولینڈنگ اور ٹیک آف کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز لاہو رمیں خراب موسم کے باعث بیرون اور اندرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔عمان ایئرکا مسقط سے آنے والا بوئنگ 737گھنے بادلوں میں پھنس گیا جس پر پائلٹ طیار ے کو لاہور کی فضائی حدود سے سیالکوٹ لے گیا اور پھر طیار ے کا رخ مسقط کی جانب موڑ دیا ۔ اسی طرح پرواز 149کو بھی ٹیک آف کرنے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :