جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

جمشید دستی کی پیشی کے موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کا عدالت کے باہر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہر

پیر 19 جون 2017 18:43

جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمشید دستی کو سینٹرل جیل ڈی جی خان سے سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں جمشید دستی پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ مقدمات میں پانی چوری اور بھتہ خوری کے الزام عائد ہیں، جمشید دستی کی جانب سے عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔جمشید دستی کی پیشی کے موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں نے عدالت کے باہر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :