Live Updates

عمران خان ہر عدالت سے مفرور ہیں ،ْ اپنے خلاف دائرمقدما ت کا جواب ہی نہیں دیتے ،ْ دانیا ل عزیز

عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہے ہیں اور وہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں ،ْجمہوریت کیساتھ واردات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 18:43

عمران خان ہر عدالت سے مفرور ہیں ،ْ اپنے خلاف دائرمقدما ت کا جواب ہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ہر عدالت سے مفرور ہیں ،ْ اپنے خلاف دائرمقدما ت کا جواب ہی نہیں دیتے ،ْ عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہے ہیں اور وہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں ،ْجمہوریت کیساتھ واردات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے اپنے خلاف دائر توہین عدالت مقدمے کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عید سے پہلے اپنا جواب جمع کرا کے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اداروں کی پاسداری کرتے ہیں جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کی تذلیل کی ہے،عمران خان ہر عدالت سے مفرور ہیں اور اپنے خلاف دائر مقدمات کا جواب ہی نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس جواب ہے ہی نہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ ہر جگہ احتساب کے لئے پیش ہو کر ریکارڈ قائم کر رہی ہے،وزیر اعظم تک اداروں کے سامنے احتساب کے لئے پیش ہوئے،انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ہتھکنڈوں کا جواب سال 2018 میں ایک بار پھر ن لیگ پر اعتماد کر کے انہیں ووٹ دے کر دیں اور یہ پتہ چلنا چاہئے کہ اس ملک میں عوام کی حکمرانی چلتی ہے۔ انہوں نے جمہوریت کے خلاف واردات کے طریقہ کار کا ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے آخری میں یہی پیغام ہے کہ معتبراداروں کا احترام سیکھیں ان کے آگے سر جھکانا سیکھیں اور تھوڑی تمیز سیکھ لیں جو انہیں بالکل بھی نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 1997ء میں پانچ نشستوں پر شکست کھائی، عمران خان کو تو 1997ء کا ریکارڈ بھی نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیساتھ واردات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہے ہیں وہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں، عمران خان حکومتی خرچ پر نتھیاگلی میں رہ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :