مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ19 اور 20کے افسروں کی ترقیوں کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس شروع

پیر 19 جون 2017 18:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ19 اور 20کے افسروں کی ترقیوں کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے ، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ کی صدارت میں ہونیو الا یہ اجلاس پانچ روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے کمیٹی روم میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ، پولیس سروس آف پاکستان ، فارن سروس، سیکرٹریٹ گروپ سمیت دیگر تمام سروس گروپوں کے گریڈ19اور 20کے افسروں کی ترقیوںکیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس پیر کو شروع ہوا ہے ، یہ اجلاس 23جون تک جاری رہے گا جس میں تقریباً500کے قریب افسروں کے ترقیوں کے کیس زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ، سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن ، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔