پاکستان کی چیمپئنزٹرافی میں تاریخ ساز کامیابی پر پارلیمینٹ میں تہنیتی قراردادیں منظورکی جائیں گی

شاندار فتح سے انڈیا سے بڑے ٹورنامنٹ میں ہمیشہ ہارنے کا داغ دھو دیا گیا متفقہ قرارداوں کے تحت کھیلوں کی بھر پور سرپرستی کا مظالبہ کیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہے ،قراداد کی محرک جماعت اسلامی پاکستان، کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش پاکستانی عوام کی طرف سے ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند، اراکین پارلیمینٹ

پیر 19 جون 2017 18:08

پاکستان کی چیمپئنزٹرافی میں تاریخ ساز کامیابی پر پارلیمینٹ میں تہنیتی ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کی بھارت کو شکست دیتے ہوئے چیمپئنزٹرافی میں تاریخ ساز کامیابی پر اتفاق رائے سے پارلیمینٹ کے دونوںایوانوں میںتہنیتی قراردادیں منظورکی جائیں گی، اس شاندار فتح سے انڈیا سے بڑے ٹورنامنٹ میں ہمیشہ ہارنے کا داغ دھو دیا گیا ہے ،متفقہ قرارداوں کے تحت حکومت سے ملک میں کھیلوں کی بھر پور سرپرستی کا مظالبہ کیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہے تفصیلات کے مطابق سینیٹ ،قومی اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں شاندارفتح پر پیرتہنیتی قرارداد جمع کروادی گئی ہیں ،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور مبارکباد دی گئی ہے،سینیٹ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں میں قراداد کی منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو قرارداد جماعت اسلامی پاکستان کے اراکین صاحبزادہ طارق اللہ، شیراکبر خان ایڈوکیٹ ،صاحبزادہ محمدیقوب اور عائشہ سیدکی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے محرکین نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کامیابی نے پوری قوم کا حوصلہ بلند ہوا۔ کپتان سر فراز احمد، محمد حفیظ ،فخرزمان ، حسن علی ، محمد عامر سمیت تما م کھلاڑیوں کی اعلی کار کردگی دکھانے پر تعریف کی گئی ہے اور پاکستانی عوام کی طرف سے ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے اراکین پارلیمینٹ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں دفاعی چیمپیئن انڈیا کو شکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہی انھوں نے یہ داغ بھی دھو دیا کہ پاکستان آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں انڈیا سے ہمیشہ ہار جاتا ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے یہ یاد گار فتح پاکستان قوم کے نام کی ہے۔ خوشی سے دمکتے چہرہ کے ساتھ سرفراز احمد سرفراز نے اس فتح کو اپنے لیے ٹیم کے لیے اور پوری پاکستان قوم کے لئے بہت بڑا کارنامہ قراردیا ہے ۔ ۔