Live Updates

وزیراعظم ہائوس کے فون ٹیپ کرنا بڑا انکشاف ہے ، جے آئی ٹی نے پہلے تصویر لیک کرنے کو تسلیم کیا ، آج جے آئی ٹی کو بھی وارننگ دی گئی کہ کام دھیان سے کریں ، جے آئی ٹی بار بار وقت مانگ رہی ہے اور اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے شکایات پیش کر رہی ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کرتا جائے گا ، عمران خان حسد نہ کریں ، عمران خان اقتدار تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے دشمنی نہ کریں ، عمران خان سچ سننے کی ہمت نہیں رکھتے، میڈیا کو دھمکاتے اور بائیکاٹ کرتے ہیں، ہم اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھیں گے ، انصاف کے طلبگار ہیں ، قانون کے سامنے سر تسلیم خم ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں طلال چوہدری اوردانیال عزیز کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 18:08

وزیراعظم ہائوس کے فون ٹیپ کرنا بڑا انکشاف ہے ، جے آئی ٹی نے پہلے تصویر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے فون ٹیپ کرنا بڑا انکشاف ہے ، جے آئی ٹی نے پہلے تصویر لیک کرنے کو تسلیم کیا ، آج جے آئی ٹی کو بھی وارننگ دی گئی کہ کام دھیان سے کریں ، جے آئی ٹی بار بار وقت مانگ رہی ہے، جے آئی ٹی اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے شکایات پیش کر رہی ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کرتا جائے گا ، عمران خان حسد نہ کریں ، عمران خان اقتدار تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے دشمنی نہ کریں ، عمران خان سچ سننے کی ہمت نہیںرکھتے ، میڈیا کو دھمکاتے اور بائیکاٹ کرتے ہیں، ہم اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھیں گے ، انصاف کے طلبگار ہیں ، قانون کے سامنے سر تسلیم خم ہے ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک شخص ہے جسے پاکستان کی جیت سے کوئی خوشی نہیں ہوئی ، خان صاحب پاکستان کی خوشی میں خوش ہوا کریں ، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کرتا جائے گا ، عمران خان حسد نہ کریں ، عمران خان صاحب اقتدار تک پہنچنے کلئے پاکستان سے دشمنی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک نوازشریف کی مخالفت میں پاکستان کی مخالفت کریں گے ، جے آئی ٹی اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئے شکایات پیش کر ہی ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں تمغے ملتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمارن خان میں سچ سننے کی ہمت نہیں ، میڈیا کو دھمکاتے اور بائیکاٹ کرتے ہیں ، امید کرتے ہیں ہمیں انصاف ملے گا ، ہم اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھٰن گے ، جے آ،ْی ٹی کی شکایات بلاجواز ہیں ،تصویر کس نے لیک ، حسین نواز کو بھی انصاف ملنا چاہیے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے پہلے تصویر لیک کرنے کو تسلیم کیا اب وزیراعظم ہائوس کے فون ٹیپ کرنے کا انکشاف کیا ہے ، وزیراعظم ہائوس کے فون ٹیپ کرنا بڑا انکشاف ہے ابتک نہیں چلا تصویر کس نے لیک کی ، تصویر کس نے لیک نام سامنے آنا چاہئے ، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا ۔

اس موع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ محکموں نے آج اپنے جوابات عدالت میں جمع کرائے ہیں ، نیب کے افسر کو شوکاز نوٹس عدالتی فیصلے کی روشنی میں دیا گیا ، آجے جے آئی ٹی کو بھی وارننگ دی گئی کہ کام دھیان سے کریں ، انصاف کے طلبگار ہیں ، قانون کے سامنے سرتسلیم خم ہے ، جے آئی ٹی بار بار وقت مانگ رہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات