پنجاب بھر میں691ٹریفک حادثات میں2ا فراد جاں بحق،830زخمی

پیر 19 جون 2017 17:59

پنجاب بھر میں691ٹریفک حادثات میں2ا فراد جاں بحق،830زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر691روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں02افراد جاں بحق جبکہ 830افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں168افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں02افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 331ڈرائیور،19کم عمرڈرائیور،368مسافراور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ144ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت169متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد77حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ45حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل830متاثرین میں656مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں120فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور491افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 219زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں573موٹر سائیکلز،104آٹو رکشے،69موٹر کاریں،43مسافربسیں،34ٹرک اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :