چکوال،تین مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

پیر 19 جون 2017 17:59

چکوال،تین مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) قصبہ تھنیل فتوحی تھانہ صدر کے علاقہ میں تین مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمد اکرم ولد غلام محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا عمر علی مرزا مارکیٹ میں موجود تھا کہ ملزمان مظہر حسین ولد شاہ نواز ، عمران ولد مظہر حسین اور محمد نواز ولد شاہ نواز مسلح اسلحہ آتشیں آگئے اور کہا کہ تمہیں علی سے جھگڑا کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں عمر علی مرزا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان موقع پر سے فرار ہوگئے۔ ہومیو سرکل کے سب انسپکٹر علی عباس نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :