پاکپتن، زمین کے تنازعہ پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی کی سہیلی جاں بحق، بیوی اور سالی شدید زخمی

پیر 19 جون 2017 17:59

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) زمین کے تنازعہ پر خاوند نے بیوی ،سہیلی اور سالی پر فائرنگ کر دی ۔بیوی کی سہیلی جاں بحق بیوی سمیت سالی تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جویریہ صدف کی شادی6سال قبل عامر سے ہوئی تھی آپس میں ناراضگی کی وجہ سے دونوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جویریہ صدف اپنی سہیلی شمیم اختر بہن نجمہ پروین کے ہمراہ ٹبہ نانک سر سے کار پر شہر آرہی تھیں کہ راستہ میں ملزم عامر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں شمیم اختر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم کی بیوی جویریہ صدف اور سالی نجمہ پروین شدید زخمی ہو گئیں پولیس نے مقتولہ شمیم اختر کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :