نرسنگ سکول لاہور جنرل ہسپتال کا سو فیصد رزلٹ، پرنسپل کی مبارکباد

پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی اسنادسے نوازا جائیگا، توقع ہے طالبات عملی میدان میں بھی یہی سپرٹ دکھائیں گی‘ پروفیسر غیاث النبی طیب

پیر 19 جون 2017 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نرسنگ سکول لاہور جنرل ہسپتال کے سو فیصد رزلٹ کی روایت بر قرار رکھنے پر اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد دی ہے انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ نرسنگ سکول ایل جی ایچ کلاس چہارم میں اول پوزیشن طالبہ عائشہ ظریف ، دوئم عاصمہ فریداورتیسری پوزیشن حاصل کرنے پرکرن بشارت ،آرفیمیہ سروراور ثمینہ لال دین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبات نے جس محنت اور ذہانت سے نرسنگ کا تربیتی کورس مکمل کیا وہ اسی مستقل مزاجی اور لگن سے عملی میدان میں بھی مریضوں کی بہتر خدمت کر کے ادارے کا نام روشن کریںگی ۔

متعلقہ عنوان :