عوام فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

رمضان میں حکمرانوں کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں

پیر 19 جون 2017 17:59

عوام فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ غریب عوام فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکمران قومی خزانہ کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے من مرضی کے کاموں میں عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک میں حکمرانوں کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں، رمضان بازاروں میں غریب عوام اشیاء ضروریہ سستی خریدنے کی کوشش میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروں میں درجہ دوم کی سبزیاں اور پھل فروخت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ آٹا ، تیل ، چینی ، چاول ، سبزی ، گویا کہ ہر روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو ملک میں حکمرانوں کی ناکامی کا منہ لولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :