شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید الفطر کیلئے سیکورٹی انتظامات جامع منصوبہ بندی کے تحت کیے جائینگے‘ عثمان خان خالد

چاند رات کو ٹریفک جام کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس متبادل پارکنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو قائم کریگی‘ اجلاس سے خطاب

پیر 19 جون 2017 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید الفطر کے لیے سیکورٹی انتظامات جامع منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے،چاند رات کو مختلف اہم مارکیٹوں کے اطراف میں ٹریفک جام کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس متبادل پارکنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر کوآر ڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عیدالفطر پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایس پی سیکورٹی عبادت نثار، ااے ڈی سی ہیڈکوارٹرز سندس ارشاد، ڈائریکٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز، ڈی سی ننکانہ سائرہ عمر، اے ڈی سی شیخوپورہ راؤ امتیاز و سیکورٹی آفیسرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں میں سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، کیٹیگری وائز پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید الفطر کے لیے مساجد کے علاوہ کھلے مقامات پر اجتماعات کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :