تمام بینک صارفین کی جانچ پڑتال ‘ تصدیق کیلئے 31دسمبر تک بائیو میٹرک نظام نصب کریں‘ مرکزی بینک

پیر 19 جون 2017 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیاتی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کی جانچ پڑتال اور تصدیق کیلئے رواں سال31 دسمبر تک اپنی برانچوں میں بائیو میٹرک نظام نصب کریں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں مرکزی بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت پر نظر رکھنے میں مددملے گی۔اسٹیٹ بنک آف پاکستا ن نے بینکوں کو آئندہ سال30 جون سے پہلے تک مالیاتی انتظام کے نظام کی تنصیب کی بھی ہدایت کر رکھی ہے ۔