قطری خط بارے شہزادے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی پیش کش کر دی ہے ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

بھارت نے آئی پی ایل کے ذریعے اربوں ڈالر کما کر کرکٹ نے اپنا انفراسٹرکچر مضبوط کرلیا ہے ،سازش کے تحت ہمارے کرکٹ میدان ویران کردیے گئے ہیں ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی دفاعی پیداوار

پیر 19 جون 2017 17:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) چیئرمین دفاعی پیداوار سینیٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قطری خط کے بارے میں قطری شہزادے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی پیش کش کر دی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے منی لانڈرنگ کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ وہ احسن بختاوری کے افطار ڈنر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ڈی واٹسن گروپ کے ڈائریکٹر اور چکوال چیمبر آف کامرس کے عہدیدار احسن بختاوری نے شہریار ہوٹل بلکسر کے خوبصورت لان میں پرتکلف افطار ڈنر دیا جس میں سینیٹ دفاعی پیداوارجنرل عبدالقیوم اور بزرگ مسلم لیگی راہنما شیر ونہار ملک اسلم سیتھی بھی موجود تھے، دیگر شرکاء میں بیسٹ وے سیمنٹ کے ارشاد علی میر، اسلام آباد آف چیمبر کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری، چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر، صدر چیمبر خرم کامران، سابق صدر چیمبر خواجہ عارف یوسف، ملک غلام مرتضیٰ، غلام محمد کہوٹ، حاجی نذیر سلطان، حاجی نور سلطان، چوہدری سعادت، بلال مرتضیٰ، ملک عبدالحفیظ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل، سیکرٹری فنانس عارف محمود، سینئر وائس چیئرمین چکوال پریس کلب فخرمحمود مرزا، پی ٹی آئی کے راجہ اطہر جنجوعہ، ادبی تنظیم آئینہ کے چیئرمین ملک فدا الرحمن، سینئر صحافی ناصر میر، تلہ گنگ کے صحافی محسن قیوم، عارف ادلکہ، عمر محمود مراز، مدثر ملک، حفیظ دھرکنہ، شفقت یزدانی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنرل قیوم نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادے نے اپنے خط کی تصدیق کرکے پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور جے آئی ٹی قطری شہزادے کے بیان کی تصدیق قطر جاکر کرے جو قانونی اعتبار سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان پر الزامات کے حوالے سے تمام الزامات اپنی موت آپ مرجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل قیوم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت نے آئی پی ایل کے ذریعے اربوں ڈالر کما کر کرکٹ نے اپنا انفراسٹرکچر مضبوط کرلیا ہے جبکہ سازش کے تحت ہمارے کرکٹ میدان ویران کردیے گئے ہیں اور گزشتہ چودہ سالوں سے پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

متعلقہ عنوان :