ایس پی پٹرولنگ موبائلز کی پولیس کو بیٹ ایریا میں گشت کرنے کی ہدایت

پیر 19 جون 2017 17:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) تمام پٹرولنگ موبائل اپنی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بیٹ ایریا میں گشت کریںتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کو رونما ہونے روکا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ماہ ِصیام کا آخری عشرہ ہے اور اس عشرہ میں عوام کا خریداری میں زیادہ رجحان ہوتا ہے ۔

پولیس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو تحفظ دینا ہے ۔ پٹرولنگ پولیس اپنے اپنے ہائی ویز کے بیٹ ایریا میں مسلسل ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے تاکہ عوام الناس کو کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ریفلکیٹر مہم چلائی گئی تھی جس میں آہستہ سفر کرنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے گئے ہیں تاکہ حادثات کو کنٹرول کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :