سرگودھا،کمشنر/ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کادورہ ،

پیر 19 جون 2017 17:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب او رڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کادورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہسپتال میں لگائے گئے ایئر کنڈیشنر کو ہر حالت میں فنکشنل رکھنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمر جنسی او ردیگر وارڈز کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں اور ران کے لواحقین سے ہسپتال میں ہیلتھ سروسز ڈلیوری کے بار ے میں بھی دریافت کیا ۔