سرگودھا، یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارما سوئٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو ادویہ سازی کے لئے لائسنس جاری

پیر 19 جون 2017 17:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ڈرگ ریگولٹیری اتھارٹی پاکستان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارما سوئٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو ادویہ سازی کے لئے لائسنس جاری کردیا ۔سرگودھا یونیورسٹی پبلک سیکٹر میں پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کو یہ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔فارما سوٹیکل انڈسٹریل یونٹ کو فور سیکشن کالائسنس جاری کیا گیا ہے جس میں ٹیبلٹ ،کیپسول ،اورل ڈرائی سسپنشن اور لیکوڈ سیرپ شامل ہیں. ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس کے اجراء سے نہ صرف سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سستی اور معیاری ادویات میسر آئیں گی بلکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں میںمسابقت کی ایک نئی ٖفضاء بھی پید ا ہو گی ۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے فارما سوٹیکل یونٹ کو باقاعدہ لائسنس جاری ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے ادویہ سازی کے میدان میں ایک نئے کامیاب دور کا آغاز ہوگا اور ہماری یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے باقاعدہ فارماسوٹیکل انڈسٹریل یونٹ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

فارماسوٹیکل انڈسٹریل یونٹ 6 ایکٹر پر مشتمل ہے اور اس کی ادویہ سازی کی گنجا ئش 8 لاکھ پیکس ماہانہ ہوگی. یونٹ میں ادویہ سازی کا معیار نہ صرف عالمی سطح کا ہوگا اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا کیا گیا ہے لائسنس کے بعد مینو فیکچرنگ کے آغاز سے اس سے سرگودھا اور اس کے مضافات میں فارماانڈسٹری بھی مضبوط ہو گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔