چیچہ وطنی،پرنسپل ایلیمنٹری کالج کا ایم سی ماڈل ہائی سکو ل ٹریننگ سنٹر کا دورہ

نئے بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کیلئے ٹریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 19 جون 2017 17:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)پرنسپل ایلیمنٹری کالج ساہیوال رانا سہیل بختیار نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور کے نمائندہ محمد عباس کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکو ل کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اور نئے بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کیلئے ہونیوالی ٹریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر پرنسپل شیخ محمد حنیف اور محمد انعام الحق بھی ان کے ہمراہ تھے ،راناسہیل بختیار نے کہا کہ حکومت نے اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کر کے فروغ تعلیم کی طرف بہتر قدم اٹھایا ہے، نئے اساتذہ کی انڈکشن ٹریننگ انہیں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوگی اور معیار تعلیم بلند ہو گا ۔