عارفوالا، ٹریفک کے حادثہ میں40 سالہ شخص جاں بحق

پیر 19 جون 2017 17:55

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں159/EBکے نزدیک تیزرفتار چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پرسوار منظوراحمد سکنہ چیچہ وطنی جاں بحق ہوگیا ،نامعلوم چنگ چی رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :