نامعلوم ڈاکوئوںنے شہر یوںسے لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا

پیر 19 جون 2017 17:52

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) نامعلوم ڈاکوئوںنے دن دہاڑے زمیندار اور دکاندارسے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا حبیب بینک سے روپے نکلواکر گھرجانے والے موٹرسائیکل سوار محمد نواز بلوچ کو 42/EBکے نزدیک دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی395000 روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے جبکہ ایم بلاک میںگارمنٹس شاپ کے مالک محمدزین سے نامعلوم ڈاکو گھر کے باہرسے نقدی ،موبائل فون اورموٹرسائیکل کل مالیت112000 روپے چھین کرفرار ہوگئے، پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :