عارفوالا، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 9 گرفتار

پیر 19 جون 2017 17:52

عارفوالا، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 9 گرفتار
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 9 کوگرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں26/EB میں پولیس نے کارروائی کرکے محمدمظفراو رناصر سکنہ قبولہ کو گرفتارکرکے پندرہ لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 78/EBسے محمد جمیل،عاشق سکنہ75/EB، محمد شان سکنہ21/EB ،زاہد علی سکنہ 351/EB، نواحی گائوں 81/EBسے ذوالفقار علی ، مرتضیٰ عرف مرتی سکنہ139/EB کو 2180گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور نواحی گائوں 50/SPسے بلال کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ناجائز پسٹل 30بور ،22عددگولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :