ْنظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سمر سکول میں عینک والا جن کے کردار حسیب پاشا نے بچوں کو محظوظ کیا

پیر 19 جون 2017 17:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیرہویں روز معروف ٹی وی ڈرامہ’’ عینک والا جن‘‘ کے کردار حسیب پاشا(ہامون جادوگر) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طلبا و طالبات کو اپنے فن سے محظو ظ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے شاندارپرفارمنس پرانہیں دل کھول کر دادبھی دی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :