لاہور کالج کے ملازمین میں وائس چانسلر کی جانب سے عیدی تقسیم

پیر 19 جون 2017 17:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عید الاضحی کے موقع پر وائس چانسلر لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی نے ادارے کے درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے دو ہزار روپے فی کس عیدی جاری کردی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو منظوری کیلئے سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا،اسٹیٹ آفس میں عیدی تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ملازمین اور آفیسرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :