رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پراشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ
تازہ ترین : 1
رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پراشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ ..

رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پراشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی319 رمضان بازاروں میںامدادی نرخ پر آٹا،چینی،پھل،سبزیاں،دالیں،چاول،چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ زراعت کے سٹال پر ارزاں نرخوں پر ایک کروڑ56لاکھ46ہزار کلوگرام سبزیاں،پھل،دالیں چاول اور17 دیگر اشیائے خوردونوش فراہم کی گئی ہیں جبکہ50روپے کے امدادی نرخ پر گزشتہ 25روز میں 1کروڑ7 لاکھ20ہزار کلوگرام چینی صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی۔

گزشتہ روز250روپے کے امدادی نرخ پر2 لاکھ32ہزاردس کلوگرام آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے۔20کلوگرام کے 40355آٹا تھیلے اوپن مارکیٹ میں فراہم کئے گئے۔رمضان بازاروں میںمارکیٹ 10روپے کم نرخ پر ایک لاکھ27ہزارسے زائد کلوگرام چکن فروخت کیا گیا۔رمضان بازاروں میںمارکیٹ سے 9روپے کم کے امدادی نرخ 81روپے درجن انڈے فروخت کئے گئے۔گزشتہ روز میں رمضان بازار میں چکن کا نرخ 186روپے فی کلوگرام رہا ۔صوبہ بھر میں 1872مدنی دسترخوانوں پر ایک لاکھ44ہزار 615مرد وخواتین نے روزہ افطار کرنے کی سعادت حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 17:50:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں