مری اور گلیات میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

پیر 19 جون 2017 17:01

مری اور گلیات میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) مری اور گلیات میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پیر صبح صادق سے ہی گھنگور کالی گھٹائوں نے ملکہ کوہسار مری اور گلیات کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ، اب یہ سیاح گھٹائیںگرج چمک کے ساتھ اس طرح برس رہی ہیں جس طرح گزشتہ روز ورلڈ چیمپئن ٹراقی کے فائنل میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم انڈیا پر برس پڑی تھی، موسلادھار بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا اور وادیوں کے نظاروں میں بھی مزید نکھار آ گیا مری میں 2 گھنٹوں میں 157ایم ایل بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پشین گوئی کی گئی

متعلقہ عنوان :