کراچی، زمان ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن ،متفرق کارروائیاں، 77ملزمان گرفتار

پیر 19 جون 2017 16:56

کراچی، زمان ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن ،متفرق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) زمان ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن اور متفرق کارروائیاں، 77ملزمان گرفتار ، شیل بم ، اسلحہ ، منشیات، لوٹا ہوا مال برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی نعمان صدیقی اور ایس پی لانڈھی ڈویژن محمد عارف راؤ اسلم کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن محمد اشفاق نے پولیس پارٹی کے ہمراہ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیت گینگ، دہشت کردی کے مقدمات میں ملوث مطلوبہ ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی 24ملزمان گرفتار کرکے 2شیل بم ، ایک کلاشنکوف، 21ٹی ٹی پستول، 22میگزین ، درجنوں کارتوس، ایک رکشہ ، لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔

جبکہ منشیات کے مقدمات میں 5ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں جوا سٹہ کھیلنے والے 7جواری و سٹوریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 11غیر ملکی باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا متفرق مقدمات اور ریزیڈنسی ایکت کے تحت 27ملزمان گرفتار کر لیا۔ مزید براں ایس ایچ او زمان ٹاؤن محمد اشفاق نے اپنی تعیناتی کے دوران ایک ماہ میں مختلف کاروائیاں کر کے ضلع کورنگی پولیس میں ریکارڈ قائم کیا۔

متعلقہ عنوان :