مولانا عبد الغفور حیدری عمرے کی سعادت حاصل کر نے کے لئے روانہ
تازہ ترین : 1
مولانا عبد الغفور حیدری عمرے کی سعادت حاصل کر نے کے لئے روانہ

مولانا عبد الغفور حیدری عمرے کی سعادت حاصل کر نے کے لئے روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری عمرے کی سعادت حاصل کر نے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے مولانا حیدری کے سعودی عرب جانے کے بعد مولانا محمد امجدخان پارٹی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل ہوں گے مولانا محمد امجد خان نے گذشتہ روز سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 7 جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر اہم فیصلے اور آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔

دریں اثناء جامعہ رحمانیہ عبد الکریم روڈ میں سالانہ محفل حمدونعت کل20 جون منگل کو رات گیارہ بجے منعقد ہوگی جس میں ملک کے معروف ثناء خوان مصطفی کلام پیش کریں گے جبکہ پروگرام کے آخر مولانا محمد امجد خان ناظم جامعہ رحمانیہ مجلس ذکر اور اجتماعی دعا کروائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:56:53

اپنی رائے کا اظہار کریں