وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں سڑکوں کا جا ل پھیلایا جا رہا ہے ‘ملک تنویر اسلم اعوان

پیر 19 جون 2017 16:56

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں سڑکوں کا جا ل پھیلایا جا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں سڑکوں کا جا ل پھیلایا جا رہا ہے ،خادم پنجاب :دیہی روڈز پروگرام: کی بدولت پنجاب کی دیہی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور دیہی آبادی اس پروگرام سے مستفید ہورہی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات میاں مشتاق،ایڈیشنل سیکرٹری عبدالمالک بھلہ اور دیگر متعلقہ افراد سے ایک میٹنگ کے دوران کی۔

صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران روڈ سیکٹر کی7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر4 ارب 48کروڑ12لاکھ 79ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں ضلع شیخوپورہ میں ریلوے لائن کے ساتھ جنڈیالہ شیر خان،ہرن مینار،مائنر روڈ تا چیچو کی ملیاں برآستہ علامہ مشرقی پارک روڈ (لمبائی 11.15 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے (ترمیمی)، ضلع سیالکوٹ میں شہاب پورہ چوک ڈیفنس روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر ، ضلع سرگودھا میں کوٹ مومن بھبرہ روڈ تا ٹھٹھی نور برآستہ چک نمبر 19/SB ،ابدال،سلام، پھلرواں اور ٹھٹھی نور (لمبائی 36.40 کلومیٹر) روڈ کی تعمیرو مرمت ، کشادگی اور بحالی (ترمیمی)، ضلع راولپنڈی میں راوت ہراکا ڈھڈیال روڈ (فیز I) راوت تا جوریاں (لمبائی 36 کلومیٹر) روڈ کی تعمیر و مرمت ، کشادگی اور بحالی، ضلع چکوال میں بچل کلاں تا للاں لمبائی 25 کلومیٹر (فیز I ، لمبائی 13 کلومیٹر ) روڈ کی کشادگی و بہتری (ترمیمی)، ضلع رحیم یار خان میں اللہ آباد (پرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر) تا لیاقت پور (نئی تحصیل ہیڈ کوارٹر) لمبائی 6 کلومیٹر روڈ کو دو رویہ کرنے اور بہاولپور میں بہاولپور سٹیشن تا بینو ہسپتال برآستہ بندراں ، پلی دیوان، پلی صدر، پلی کالی(لمبائی 13.50 کلومیٹر)پر اضافی رنگ روڈ کی تعمیر کی منظوری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :