شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم ، شاندار اور تاریخی فتح پر آپ کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد

پیر 19 جون 2017 16:56

شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم ، شاندار اور تاریخی فتح پر آپ کو پوری قوم کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندار اور تاریخی فتح کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم آپ نے روایتی حریف بھارت کو آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں ہراکر 20کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور بلا شبہ آپ پوری قوم کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک لمبے عرصہ سے کرکٹ کی دوری بھی لندن میں جاکر قومی ٹیم کے حوصلے پست نہیں کر سکی اور تمام بہترین ٹیموں کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرنا ایک ناقابل یقین مثال ہے۔انہوں نے دنیا بھر کی ٹیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان آکر کھیلیں تاکہ ہمارے گرائونڈ بھی دوبارہ سے آباد ہوسکیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بہترین ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، جس نے ٹورنامنٹ میںکم تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ عمدہ کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو عید سے قبل ہی بہت بڑا تحفہ دیدیا ہے۔تمام پاکستانی عوام آپ کے شکر گزار ہیں اور آپ کے بہترین مستقبل کے لئے دعا گو ہے۔

متعلقہ عنوان :