صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 16:55

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) صوبائی محتسب اعلی سندھ و سابقہ فرسٹ کلاس کرکٹر اسد اشرف ملک نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو آئی آئی سی چیمپیئن ٹرافی میں اوول کے میدان پر بدترین شکست پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے ماہ مبارک میں فتح کی خوشخبری اور عید سے پہلے عید کی خوشیاں دینے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خصوصاً کپتان سرفراز احمد کی شکل میں ایک باصلاحیت کھلاڑی ملا ہے جس میں پوری قائدانہ صلاحیت ہے جس کی بنا پر وہ آج قوم کو فتح کی شکل میں تحفہ دیا ہے، ٹیم پاکستان نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور روایتی حریف کو ہراکر قوم کے دل جیت لئے ہیں، پوری قوم اپنی فاتح ٹیم کا شاندار اور بھرپور استقبال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :