نئی پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے،زرعی ماہرین

پیر 19 جون 2017 16:49

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ اہم دالوں کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیںلیکن اگرکاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تو دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ چنا ، مسور ، مونگ ، ماش پنجاب میں کاشت کی جانیوالی اہم دالیں ہیں لیکن مونگ کے علاوہ چنا ،مسور ، ماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو نئی اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی کاشت سمیت نئی پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر جہاں دالوں کی مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے وہیں ان دالوں کی امپور ٹ پر خرچ کئے جانے والے کثیر زر مبادلہ کی بھی بچت ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :