Live Updates

میاں برادران جے آئی ٹی میں اس انداز میں پیش ہوئے جیسے کوئی ملک فتح کرلیا ہو ،عمران خان

پیر 19 جون 2017 16:44

میاں برادران جے آئی ٹی میں اس انداز میں پیش ہوئے جیسے کوئی ملک فتح ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کا خوفناک ٹیلنٹ ہے، میاں برادران جے آئی ٹی کے سامنے اس انداز میں پیش ہوئے جیسے کوئی ملک فتح کرلیا ہو،نواز شریف کے بعد باقیوں کی باری آئے گی،ایک طرف کرپٹ مافیا ہے دوسری طرف پاکستان کی عوام ہے،پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن کرپشن کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،لیکن وزیراعظم کی جانب سے بورڈ کا سربراہ تعینات کرنا کرکٹ میں سیاست کو جنم دیتا ہے ،جس کی وجہ سے میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے،دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ سربراہ مملکت کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کرے بلکہ وہاں ایک سسٹم موجود ہے جس کے ذریعے بورڈ کے سربراہ الیکشن لڑ کر منتخب ہوتے ہیں ،بورڈ کا سربراہ جب نیچے سے اوپر آئے گا تو فیصلے بھی میرٹ پرہوں گے اور ٹیلنٹ کو اوپر آنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کوبھاری مارجن سے شکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، موجودہ کرکٹ ٹیم سپر پاور سے بہتر ٹیم بن سکتی ہے ، ہمارے زمانے میں کرکٹ ٹیم سپر پاور تھی ، ہم اسکواش کے 10 ،10 سال ورلڈ چیمپین رہے ، 20 کروڑ افراد میں سے ہمار اایک بھی فرد اولمپکس میں نہیں جاتا ، ٹیلنٹ کو پالش کرنے کا سسٹم نہیں تو آپ ٹیلنٹ کو دکھا نہیں سکتے، ۔

انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا گروپ کرپٹ مافیا کے حق میں ماحول سازگار بنا رہا ہے ،عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اشتہارات کی صورت میں اس میڈیا گروپ کو دیا جارہا ہے ،یہ میڈیا گروپ میڈیا کا گاڈ فادر ہے،میڈیا کا کام رپورٹنگ کرنا ہوتا ہیے لیکن مذکورہ میڈیا گروپ صرف حکومتی ترجمانی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے یہ ٹیلنٹ یہاں سے پیسہ چوری کرکے دبئی بھیج دیتا ہے ، سندھ میں چلے جائیں تو سڑکیں صرف کاغذوں پر بنی ہیں ، لاڑکانہ اورت موہنجودڑو میں زیادہ فرق نہیں ہے ، پاناما کیس ملک کا فیصلہ کن کیس ہے ، انکے شورمچانے کی وجہ یہ ہے نوازشریف کیخلاف کیس آیاتوباقیوں کی باری بھی آئیگی، پاناما کا کیس تاریخی کیس ہے ،کرپٹ مافیا ایک طرف ہے اور دوسری طرف پاکستان کے عوام جسے لوٹاجارہاہے۔

پاکستان کا مسئلہ کرپٹ سسٹم ہے،آصف زرداری،نوازشریف کے ماتحت فرشتے بھی لگادیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی، مغرب میں فرشتے نہیں لیکن جو کرپشن کرتا ہے پکڑاجاتا ہے،وہاں سسٹم ہے،جب اوپر ایک سربراہ اچھا آئے گا تو نیچے سسٹم خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سربراہ کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ہوتا ہے جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پھر وہ خود ہی دوسروں کا احتساب کریں گے جو بھی غلط کرے گا پکڑا جائے گا دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے یورپی ممالک میں فرشتے نہیں ہیں ان کے ادارے مضبوط ہیں اس لئے ان کا وزیراعظم بھی کچھ کرے تو اس کا احتساب ہوتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس ہیں کہ نوازشریف نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات