این اے 260 سے سردارزادہ عمیر حسنی کو پارٹی ٹکٹ دینا ایک بہترین اوردانشمندانہ فیصلہ ہے ،خدائے رحیم مجاہد

پیر 19 جون 2017 16:44

این اے 260 سے سردارزادہ عمیر حسنی کو پارٹی ٹکٹ دینا ایک بہترین اوردانشمندانہ ..
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین نے این اے 260کے حوالے سے سردارزادہ عمیر حسنی کو پارٹی ٹکٹ دینا ایک بہترین اوردانشمندانہ فیصلہ ہے پارٹٰ کارکنان الیکشن مہم کے تیاریوں کو تیز کردیں بھر پور الیکشن مہم نوشکی میں چلائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی نوشکی کے ضلعی رہنماء خدائے رحیم مجاہد ،حاجی محمد ادریس محمد حسنی ،حاجی جمعہ خان محمد حسنی ،نیاز اللہ محمد حسنی،بشیر محمد حسنی ،اظہار الحق محمد حسنی اور دیگر کارکنان نے نوشکی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے نشست کیلئے پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے سردار محمد عمر گورگیج ،حمید کاکڑ ،مولابخش گورگیج اور دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد سردارزادہ عمیر محمد حسنی کو ٹکٹ دینا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ پارٹٰ جیالوں اور کارکنان کی جانب سے ضلع نوشکی میں بھر پور الیکشن مہم کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور نوشکی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ سردارزادہ عمیر حسنی کے حق میں استعمال کرکے نوجوان لیڈر کو کامیاب بنائیں تاکہ حلقہ کے ادر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کو ایک بہترین نمائندہ مل سکیں آخر میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نوشسکی کے جیالے الیکشن مہم کے سلسلے میں وقف رہنگے اور ضلع کے اندر بھر پور انداز میں الیکشن مہم چلائینگے ۔