پا کستا ن کی چیمپینز ٹرافی میں فتح ، دالبندین میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور بابائے چاغی پینل کی جانب سے ریلی کا انعقاد

پیر 19 جون 2017 16:44

پا کستا ن کی  چیمپینز ٹرافی میں فتح ، دالبندین میں پی ٹی آئی، آئی ایس ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کے جیت کی خوشی میں دالبندین میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور بابائے چاغی پینل کی جانب سے ریلی نکالی گئی جبکہ ایف سی دالبندین رائفلز کے زیر اہتمام آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ پی ٹی آئی اور بابائے چاغی پینل کی الگ الگ ریلیاں دالبندین بازار میں یکجا ہوئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت جس کی قیادت بابائے چاغی پینل کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک سمیع اللہ نوتیزئی اور پی ٹی آئی کے رہنماء ذاکر بلوچ نے کی۔

ریلی مرکزی چوک سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے گزری جس کے دوران شرکاء نے قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی بعد ازاں ائرپورٹ چوک پر شرکاء جمع ہوئے جن سے بابائے چاغی پینل کے رہنمائوں ملک سمیع اللہ نوتیزئی، خلیل احمد نوتیزئی اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں شیر زمان بلوچ ، علی رضا رند و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار جیت نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیاجس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پر قابض نا نہاد جمہوریت بھارت کو سیاسی اور سفارتی میدان میں بھی عبرتناک شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم کی خوشی میں دالبندین کے شہریوںنے جشن مناکر بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بلوچستان کے لوگ اپنے ملک سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ہم سب ایک ہیں۔