مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں،خورشید شاہ

پیر 19 جون 2017 16:44

مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں،خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیںہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے عوام کے دل جیت لئے ۔

20 ارب بھی خرچ کر کے بھی اتنی عزت نہیں مل سکتی تھی ۔

(جاری ہے)

12 کھلاڑیوں نے پاکستان کی شان کو بلند کر دیا انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی حکومت کے ماتحت ہے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے اور سندھ کو بجلی چور کہا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں بجلی چوری تینوں صوبوں سے زیادہ یہ انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کھڑے ہو گئے تو وفاق کے لئے مشکل ہو گی ۔ نواز شریف کی نریندر مودی کے ساتھ دوستی ہے مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے کشمیریوں پو بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں ۔ نواز شریف مودی کے ساتھ دوستی نبھا رہے ہیں ۔ ۔