طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک روانہ ہونے والی 20 پروازیں متاثر

پیر 19 جون 2017 16:36

طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک روانہ ہونے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی کمی اور طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے لاہور سے اندرون ملک اور بیرون ملک روانہ ہونے والی 20 پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں، بتایا گیا ہے کہ متاثر پروازوں میں 10 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ باقی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے ان پروازوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔