ایران سے پاکستا نی سر حدی علاقے پنجگور پر گو لہ با ری ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ضلعی انتظامیہ کا ایرا نی حکام سے احتجا ج ،آج پاک ایران سرحد پر ہنگامی فلیگ میٹنگ طلب

پیر 19 جون 2017 16:32

ایران سے پاکستا نی سر حدی علاقے پنجگور پر گو لہ با ری ،کوئی جانی نقصان ..
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) ایران نے پاکستانی سرحدی علاقے پنجگور میں پروم کے مقام پر متعدد مارٹر گولے فائر کئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ضلعی انتظامیہ نے آج منگل کو پاک ایران سرحد پر ایمرجنسی فلیگ میٹنگ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایران کی جانب سے پاکستان کے علاقے پنجگور میں پروم کے مقام پر متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پیر کے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارٹر گولوں کے حوالے سے ایرانی سرحدی حکام کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا اور آج منگل کو پاک ایران سرحد پر ہنگامی فلیگ میٹنگ بھی طلب کر لی گئی ہیں جس میں پاک ایران انتظامی سکیورٹی حکام شریک ہوں گے اور معاملے کا جائزہ لیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :