جمہوریت محفوظ ہاتھوںمیںہے اداروںکے احترام وقانون کی حکمرانی ہم خوب جانتے ہیں،رانا ثناء اللہ

پیر 19 جون 2017 16:32

جمہوریت محفوظ ہاتھوںمیںہے اداروںکے احترام وقانون کی حکمرانی ہم خوب ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ جمہوریت محفوظ ہاتھوںمیںہے ‘اداروںکے احترام اورقانون کی حکمرانی کوہم خوب جانتے ہیں اوراسے تسلیم کرنامسلم لیگ ن کے منشور میںشامل ہے۔ پاکستانی قوم اب کسی سیاسی بازیگر کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر وں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تاجروں کے مشاورت سے ضلعی حکومت کے ٹیکس لگائے جائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے معاملے میں سپریم انجمن تاجران کے رہنمائوں کو اہمیت دی جائے گی کیونکہ فیصل آباد میں سپریم انجمن تاجران ہی تاجروں کی نمائندہ جماعت ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، دیانت، امانت اور محنت سے عبارت ہے اورترقیاتی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہی آئے گامسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئینی اداروں کا احترام کیا ہے،استثنیٰ کا حق رکھنے کے باوجود وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ حسین نواز‘ حسن نواز اور میاں شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر آئینی بالادستی کا ثبوت دیا20کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کررہے ہیںملک کو دفاعی قوت بنانے کا سہرا بھی وزیراعظم محمدنوازشریف کے سرہے وزیراعظم سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاںنے کہا کہ 40ارب روپے کی لاگت سے میگاترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے فیصل آباد کو ترقیاتی عروج حاصل ہوا ہے اور شہریوں کو مواصلات،تعلیم وصحت،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر شعبوں کی جدید سہولیات میسر آئی

متعلقہ عنوان :